علی گڑھ11نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایڈمنسٹریٹوبلاک کے سلیکشن کمیٹی روم میں آج منعقدہ ایکزیکیوٹو کاؤنسل کی میٹنگ میں میٹنگ کے ایجنڈہ میں موجود تمام نکات پر گفت و شنید کی گئی۔میٹنگ کی صدارت اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے کی ہے۔میٹنگ میں ایکزیکیوٹوکاؤنسل کے اراکین پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ،پروفیسراے ایم پٹھان،پروفیسر رام رکشپال سنگھ، پروفیسر امیش اشوک کدم ،مسٹر ایس ایم خاں،دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر توقیر عالم فلاحی، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر پرویز طالب، انٹر نیشنل اسٹڈیز فیکلٹی کے ڈین پروفیسرایس شمیر حسن،سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد شاکر،اے ایم یو کے ملّا پورم سینٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالرشید کے ایم،ذاکر حسین کالج برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر مرزا محمد سفیان بیگ،اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل حکیم سعود علی خاں،ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون،ہادی حسن ہال کے پرووسٹ پروفیسرسعیدالحسن عارف،اے ایم یو پروکٹر پروفیسر ایم محسن خاں، شعبۂ سیاسیات کے پروفیسر آفتاب عالم، کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے پروفیسر نجم خلیق،شعبۂ کیمیا کے ڈاکٹر اشاعت محمد خاں اور یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے آرکیٹیکچرسیکشن کے مسٹر سید محمد نعمان طارق وغیرہ نے حصہ لیا۔